چارلی شین ایچ آئی وی کا شکار

Sheen1ہالی وڈ کے مشہور سٹار چارلی شین نے ایک امریکی ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ وہ ایچ آئی وی کا شکار ہیں۔ انھوں نے کہا: ’میں یہاں اعتراف کرنے آیا ہوں کہ میں ایچ آئی وی سے متاثر ہوں۔‘ شین کے اعلان سے میڈیا کی جانب سے حالیہ دنوں میں جاری قیاس آرائیاں ختم ہو گئی ہیں۔ مشہور مزاحیہ ڈرامے ’ٹو اینڈ اے ہاف مین‘ کے سابق سٹار نے اپنی بیماری کا اعلان این بی سی کے ’ٹوڈے پروگرام‘ میں شرکت کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے پروگرام کے میزبان میٹ لائر سے کہا کہ انھوں نے لوگوں کو اپنی بیماری کا انکشاف کرنے سے روکنے کے لیے ’کئی لاکھ ڈالر‘ خرچ کیے ہیں۔ انھوں نے کہا: ’مجھے اپنے خلاف جھوٹے الزامات ختم کرنے ہیں۔‘ چارلی شین نے کہا کہ ان کی بیماری کی تشخیص چار سال قبل کی گئی تھی۔

انھوں نے کہا کہ جب انھوں نے اپنے دوستوں کے سامنے یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ ایچ آئی وی سے متاثر ہیں تو ’سچ غداری میں بدل گیا‘ جس کے نتیجے میں انھیں ’استحصال اور بلیک میل‘ کا شکار بنایا گیا تھا۔ انھوں نے مزید کہا: ’میں نے اُن پر بھروسہ کیا کیوونکہ وہ میرے قریبی دوست تھے اور میں سمجھتا تھا کہ وہ میری مدد کریں گے۔ لیکن میرا بھروسہ ان کی غداری میں بدل گیا۔‘

Sheenشین نے کہا کہ ایک جسم فروش خاتون نے ان کی ادویات کی تصویر کھینچ کر اسے اخبارات میں فروخت کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ انھوں نے کہا: ’مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے آج میں نے اپنے آپ کو اس قید سے رہا کر دیا ہے۔‘ شین نے اس بات کا اعتراف کیا کہ شراب اور نشے کا زیادہ استعمال ان کی جانب سے ’برا فیصلہ‘ تھا۔

اس کے ساتھ ساتھ ا نھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ’ناممکن‘ ہے کہ ایچ آئی وی کی بیماری ان سے کسی اور کو لگی ہو۔ مشہور اداکار شین نے کہا کہ انھیں یہ نہیں معلوم کہ انھیں یہ بیماری کہاں سے لگی لیکن انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ انھیں اس وبا سے منسلک کسی قسم کے بدنام خیالات کی پروا نہیں ہے۔ چارلی شین کو 80 کی دہائی میں ’پلاٹون‘ اور ’وال سٹریٹ‘ جیسی کامیاب فلموں میں کام کرنے کے بعد بہت شہرت ملی تھی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *