پاکستان سمیت دنیا بھر سے دہشت گردوں کا خاتمہ ضروری ہے: وزیراعظم

primeministerوزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا پاکستان ، فرانس اور دنیا بھر سے خاتمہ ضروری ہے۔پیرس واقعات کے ذمہ دار اسلام کے دشمن ہیں، فرانسیسی قوم کےدکھ کااندازہ ہے۔وزیر اعظم نواز شریف سے فرانس کی سفیر مارٹین ڈورنس نے اسلام آبا د میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا پاکستان میں پارلیمنٹ سمیت تمام ریاستی اداروں نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا۔
آپریشن ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔ فرانسیسی سفیر کا کہنا تھا کہ حمایت اور اظہار ہمدردی کےاظہار پر فرانس کے عوام پاکستانی قوم اور حکومت کے شکر گزار ہیں۔پیرس واقعات پر پاکستان عوام کے جذبات کی قدر کرتے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *