شکار پور : خاتون نے رکشے میں 3بچوں کو جنم دے دیا

3 babies سول ہسپتال میں سکینہ عرف سائرہ نامی خاتون نے ہسپتال جاتے ہوئے رکشے میں 3 بچوں کوجنم دے دیا.ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کے مطابق شکارپورکی تحصیل خان پورسے سکینہ عرف سائرہ نامی حاملہ خاتون کو گوٹھ فیضولاڑو سے 22 کلو میٹردورسول ہسپتال لایاجارہاتھا کہ اس نے رکشے میں ہی 3 بچوں کو جنم دے دیا۔خاتون اورنوزائیدہ بچوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پیدا ہونے والے بچوں میں ایک لڑکی اور2 لڑکے شامل ہیں جب کہ زچہ اورتمام بچے صحت مند ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *