گوگل سرچنگ میں مریم نوار کا چوتھا نمبر

mariyamانٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کے مطابق 2013 میں پاکستان میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والی شخصیات کی فہرست میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن اور مسلم لیگ ن کے قائد وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف چوتھے نمبر پر ہیں۔فہرست میں پہلے نمبر پر نوجوانوں میں حد درجہ مقبول انگریزی فلم سیریز ‘‘فاسٹ اینڈ دی فیوریس ’’ کے ہیرو پال واکر، دوسرے نمبر پر بھارتی فلمی اداکارہ جیا خان ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر ساؤتھ افریقہ کی تحریک آزادی کے روح رواں اور حال ہی میں وفات پانے والے شہرہ آفاق لیڈر نیلسن مینڈیلا ہیں ۔ پاکستانیوں کی سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والے افراد کی فہرست میں پاکستانی شخصیات میں مریم نواز کے علاوہ الطاف حسین اور رواں برس شادی کے بندھن میں بندھنے والے مشہور گلوکار عاطف اسلم کی اہلیہ شامل ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *