اقتصادی راہداری منصوبہ خطے میں ترقی کا سنگ میل ثابت ہو گا : گورنر پنجاب

governer punjabگورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ چین کرہ ارض پر پاکستان کا سب سے بااعتماد دوست ہے، چین پاکستان کی اقتصادی راہداری اور خطے میں اقتصادی ترقی کا سنگ میل ثابت ہو گا۔چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ایک وفد نے گورنرپنجاب سے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے وفد سے گفتگو میں کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے جنوبی ایشیا میں معاشی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ملک محمد رفیق رجوانہ کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان شروع ہونے والے میگا پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *