28 دن کی بچی زیادتی کا شکار

infantبلند شہر بھارت میں 28 دن کی نومولود بچی کوزیادتی کا نشانہ بنادئیے جانے کا دلخراش واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست یو پی کے بلند شہر میں 25 سالہ درندہ صفت آدمی نے 28 دن کی نومولود بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ یہ واقعہ تب پیش آیا جب متاثرہ بچی کے والدین اپنا ووٹ ڈالنے کیلئے گھر سے باہر گئے ہوئے تھے۔ اس دوران گاؤں کا ایک 25 سالہ درندہ صفت شخص ان کی معصوم 28 دن کی نومولود بچی کو درندگی کا نشانہ بنا گیا۔ والدین جب گھر پہنچے تو اپنی بچی کو خون میں لت پت دیکھا۔ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ور فوری طبی امداد کے بعد اب تک کی رپورٹس میں یہ پایا گیا ہے کہ بچی درندگی کانشانہ بنی ہے۔ پولیس نے واقعے کے بعد درندہ صفت شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *