جنوبی پنجاب میں آپریشن کا فیصلہ

opretion1 جنوبی پنجاب میں سی ٹی ڈی ، حساس ادارے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انٹیلی جنس معلومات پر مشترکہ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آپریشن کا دائرہ کار سندھ اور بلوچستان بارڈر تک ہو گا جبکہ دونوں صوبوں سے آنے جانے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ آپریشن کے دوران سکولوں، کالجز اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ کے مکمل کوائف جمع کئے جائیں گے۔ کرائے کے مکانات کی تفصیلات اور مدارس کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جائے گا۔ دوسری جانب کاو¿نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور حساس ادارے نے خوشاب کے نواحی علاقے صائب میں ایک گھر پر مشترکہ کارروائی کی۔ چھاپے کے دوران ایک مرد اور تین خواتین کو حراست میں لے لیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹ، بارودی مواد اور نقشے بھی برآمد ہوئے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی پچھلے پندرہ روز سے نگرانی جاری تھی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *