یوٹیوب اب دستیاب ہے

YT Bannedتین سال سے بین یوٹیوب اب مملکت پاکستان کے کئی علاقوں میں کھول دی گئی ہے۔ یوٹیوب ایسی ویب سائیٹ ہے جہاں پر ہمیں ویڈیو کی شکل میں مواد ملتا ہے۔ جیسا کہ فلم، ڈرامہ، مختلف خبریں، راگ، گیت، جو ہم سننا اور دیکھنا چاہتے ہیں۔اب تک کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی کے تمام علاقوں میں یوٹیوب مکمل طور پر استعمال کی جارہی ہے۔ جبکہ لاہور میں بھی مختلف علاقوں میں یوٹیوب استعمال کی جا رہی ہے۔  ستمبر2012ء میں اینٹی مسلم فلم کییوٹیوب پر آنے کے بعدپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے بند کیا گیا تھا۔ ستمبر2012ء میں بروزاتوار پاکستان ٹیلی کمیو نی کیشن اتھارٹی کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ یوٹیوب قانوناً بین ہے۔ گورنمنٹ نے اپنا فیصلہ نہیں بدلا۔ یوٹیوب کو کیوں ریسٹور کیا گیا ہے اس حوالے سے اب تک پی ٹی اے کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
کچھ ماننے والوں کا کہنا ہے کہ چار سب میرن کیبلز جو کہ پاکستان کی انٹرنیٹ سروس کویورپ سے جوڑتی ہیں انٹرنیٹ کی دنیا میں اس تک رسائی میں کافی مشکلات کا سامنا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ کاروباری ٹریفک کو معمول پر لانے کے لئے یوٹیوب ویب سائیٹ کو کھولا گیا ہے۔ دوسری جانب الٹ بیانات بھی سامنے آرہے ہیں۔ کچھ ماننے والوں کا کہنا ہے کہ یہ پی ٹی اے کی کوئی میکانی غلطی ہے جس کی وجہ سے یوٹیوب اس وقت ملک بھر میں دستیاب ہے۔
ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے جب یوٹیوب کو پاکستان میں بین کیا جائے اور پھر اسے بنا کسی خاص وجہ کے پراسرار حالات میں رسٹور کر دیا جائے ۔ بڑا سوال یہ ہے کہ ویب سائیٹ کو کیوں کھولا گیا ہے اور کب تک کھلی رہے گی؟

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *