گوگل کی ٹاپ ٹین شخصیات

paul wakerایک رپورٹ کے مطابق گوگل میں سرچ کیے جانے والے دنیا کے مشہور شخصیات میں سب سے اوپر یعنی پہلے نمبر پر’فاسٹ اینڈ فیورس‘ کے پال واکر رہے جو رواں ماہ ہی ایک کار حادثے کے دوران اِس دنیا سے رخصت ہوگئے لیکن، ان کے چاہنے والے، انگنت پرستار اور ساتھی فنکاروں کا کہنا ہے کہ پال دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ جبکہ اپنی عجیب و غریب حرکات نے گلوکار ملی سائرس کو گوگل کی تصاویر کی سرچنگ میں دوسرا نمبر دیا۔
تیسرا نمبر ماڈل کیٹ اوپٹن کے نام رہا۔  تو تمام تر تنازعات کے باوجود جسٹن بیبر نے چوتھی پوزیشن پر قبضہ جمایا۔ پرکشش گلوکار و اداکار سیلینا گومز پانچویں نمبر پر لوگوں کی دل کی دھڑکنیں تیز کر رہی ہیں۔  تو 20 سالہ اریانا گرینڈے اپنے گیت 'دی وے' کی بدولت چھٹی پوزیشن پر کھڑی نظر آئیں۔
برٹش پاپ گروپ ون ڈائریکشن کے حصے میں ساتواں نمبر آیا.  جبکہ آٹھویں پر ٹیلر سوئفٹ لوگوں کی پسند رہیں۔  نواں نمبر کیٹی پیری کے نام رہا۔ سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی تصاویر میں نمبر دس پر رہیں ہنگر گیمز سیریز کی ہیروئین جنیفر لارنس، جو رواں برس آسکر ایوارڈ بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *