عمران فاروق قتل کیس: جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے وزارت قانون سے رائے طلب

imran faroow ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں وزارت داخلہ نے نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے لئے وزارت قانون سے رائے مانگ لی۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایف آئی اے نے عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کے لئے ڈائریکٹر سی ٹی ڈبلیو مظہر کاکاخیل کی سربراہی میں نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کی تجویز پیش کی تھی جس پر وزارت داخلہ نے وزارت قانون سے رائے مانگ لی۔ وزارت داخلہ نے اپنے مراسلہ میں وزارت قانون سے پوچھا کہ عمران فاروق قتل کیس میں ایف آئی آر سے قبل ایک جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی جس کی رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کیا گیا اور کیا اب تفتیش کے لئے نئی جے آئی ٹی بنائی جائے یا نہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جے آئی ٹی کی تشکیل کے لئے وزارت داخلہ کو 3 روز قبل خط لکھا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *