کراچی ایئرپورٹ پر دو کروڑ سے زائد مالیت کی کوکین پکڑی گئی

airportکراچی ائیر پورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرکے غیر ملکی مسافر کے قبضے سے ایک کلو گرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی کوکین برآمدکرلی۔ترجمان کسٹم حکام کے مطابق نائیجیریا سے آنے والی غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز کیو آر 610 سے آنے والے غیر ملکی مسافر کے قبضے سے ایک کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی کوکین برآمد کرلی گئی ہے۔برآمد ہونے والی کوکین کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 2کروڑ روپے سے زائد ہے۔ ترجمان کے مطابق مسافر نے کوکین کے کیپسول اپنے پیٹ میں چھپائے ہوئے تھے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *