روس : ہسپتال میں آتشزدگی سے 23افراد ہلاک

rusiaروس کے جنوبی علاقے میں ایک ہسپتال میں آتشزدگی سے 23 افراد ہلاک جب کہ 20 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے جنوبی علاقے وورونیز کے گاو¿ں الفیرووکا کے نفسیاتی ہسپتال میں اچانک آگ لگ گئی جس نے لکڑی سے بنے ہسپتال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ہسپتال میں آتشزدگی کے باعث 23 افراد ہلاک جب کہ 20 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
روسی حکام کا کہنا ہے کہ 440 فائر فائٹرز اور دیگر امداد ی اہلکاروں نے 3 گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا تاہم ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔واضح رہے کہ روس میں آج بھی سویت دور کی طرز پر لکڑی کی تعمیرات موجود ہیں جس کے باعث ہر سال درجنوں افراد آتشزدگی کے واقعات میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔ ستمبر 2013 میں شمال مغربی روس میں ایک نفسیاتی ہسپتال میں آگ لگنے سے 37 افراد جب کہ اسی برس اپریل میں بھی آتشزدگی سے 38 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس کے علاوہ روس کے شہر پرم میں 2009 میں ایک نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 156 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *