اب کھاناپرنٹر سے پرنٹ کیا جا سکے گا

3dکھاناپکانے کا مستقبل کیا ہوگا؟اب آپ اپنا کھاناپرنٹ کر سکتے ہیں۔ یہ مذاق نہیں ہے کیونکہ اب 3D پرنٹرکھاناپکاسکتے ہیں۔
فوڈِنی ایک 3D پرنٹر ہے جس نے پکانے کی ضرورت ختم کر دی ہے۔اگلے سال یہ پرنٹر برطانیہ میں فروخت کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔ اس کی قیمت 835پاؤنڈزہے۔ ٹام روسٹورن نے فوڈِنی کا تیار کردہ تین ادوار پر مبنی کھانا کھایا۔
ابتداء کرنے کے لئے، میرے پاس مچھلی اور صاف ستھرے مٹروں سے بھری ہوئی آلوؤں کی ایک سوراخ دار تہہ ہے ۔۔۔ اگر آپ کو پسند ہو تو آپ مچھلی، چپس اورنرم مٹروں والا آراستہ فرانسیسی کھانالے سکتے ہیں۔
کھانے کا مرکزی دور زیادہ روایتی ہے۔ایک بند کے اندر ایک عمدہ پرانا برگر اور اس کے بعد ہاتھ سے بنائی گئی چاکلیٹ کی سجاوٹ والا ایک ہنستا مسکراتاچیز کیک۔
جیسا کہ اس کھانے کو انتہائی ماہر باورچی بلاشبہ پکاتے رہنے کے قابل ہوں گے، میں شرط لگاتا ہوں کہ حتیٰ کہ نِگیلہ لاسن نے بھی کبھی اسے بناتے ہوئے اتنا لطف نہ اٹھایا ہو گا جتناکہ میں نے ابھی اٹھایا ہے کیونکہ میرے سامنے موجود تمام کھانا ایک 3D پرنٹر نے تیار کیا ہے۔یہ درست ہے۔ایک مشین نے یہ ساری محنت کی ہے۔مجھے صرف اتنا کرنا پڑا کہ جب یہ کھاناتیار ہوگیا تو میں نے اسے گرم کر لیا۔
بظاہر اس خبر کو ہضم کرنا کچھ مشکل لگتا ہے۔ لیکن وہ جو اس غیر معمولی ایجاد کے پیچھے ہے، اس کا نام ہے فوڈِنی۔ یقین کریں یہ اس طریقے کو تبدیل کرنے والا ہے، جس کے ساتھ ہم ہمیشہ سے کھانا پکاتے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *