کراچی سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

stock market کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے پر صوبائی اور وفاقی حکومتوں میں کشیدگی کا اثر کراچی سٹاک ایکس چینج پر بھی پڑا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 550 پوائنٹس تک گر گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز جب مارکیٹ کا آغاز ہوا تو کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 33 ہزار 48 اعشاریہ 51 کی سطح پر تھا جو دوپہر 12 بجے کے بعد 32 ہزار 504 کی سطح پر آگیا.اے کے ڈی سکیورٹیز کے ہیڈ آف ریسرچ عمر پرویز کے مطابق "رینجرز اختیارات میں توسیع کے حوالے سے غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث سرمایہ کار گھبراہٹ کا شکار ہیں".
تاہم ان کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے بھی مقامی مارکیٹ مشکلات کا شکار ہے.واضح رہے کہ رینجرز کے اختیارات میں ہر چار ماہ بعد ہونے والی توسیع کی مدت 6 دسمبر کو پوری ہوگئی تھی جس کے بعد اب تک پیرا ملٹری فورس کے اختیارات میں توسیع نہیں کی گئی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *