تمام مسائل کا حل جمہوریت میں ہے : بلاول بھٹو

bilawalپارلیمنٹ ہاوس کے دورہ کے دوران پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا عوام کے مسائل کا حل صرف پارلیمنٹ اور جمہوریت میں ہے۔ پارلیمنٹ کو اپنی بالا دستی تسلیم کرانا ہو گی۔ ان کا مزید کہنا تھا پارلیمنٹ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت کو مکمل سپورٹ فراہم کرنا ہو گی اور ہمیں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اس کے مائنڈ سیٹ کو ختم کرنے کی ضرورت ہے اور ماضی کی غلطیوں سے بھی سبق سیکھنا ہو گا۔ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل درآمد ہونا چاہئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی نگرانی کیلئے پارلیمانی سکیورٹی کمیٹی ہونی چاہیے۔ بلاول بھٹو زرداری کی پارلیمنٹ ہاو¿س آمد پر اعتراز احسن، شیریں رحمان اور نیئر بخاری نے استقبال کیا۔

تمام مسائل کا حل جمہوریت میں ہے : بلاول بھٹو” پر بصرے

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *