پاکستان سپر لیگ کے کھلاڑیوں کی بولی ،آفریدی پشاور کے ہو گئے

boliپاکستان سپرلیگ کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب کا سلسلہ جاری ہے اور قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی پشاور زلمے کی نمائندگی کریں گے۔پی ایس ایل کی 5 ٹیموں کے لئے کھلاڑیوں کی بولی کے لئے لاہور میں تقریب جاری ہے جس میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان، قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، جاوید میانداد، معین خان، سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز اور دیگرشریک ہیں جہاں کھلاڑیوں کے چناو¿ کا عمل جاری ہے۔ آئی کون کیٹیگری کی بولی میں پشاورزلمے کی جانب سے سب سے پہلے شاہد آفریدی کی بولی لگائی گئی جس کے بعد کراچی کنگز نے شعیب ملک، اسلام آباد یونائیٹڈ نے شین واٹسن، کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے کیون پیٹریسن اور لاہورقلندرنے کرس گیل کا انتخاب کیا۔ پی ایس ایل کے لئے آئیکون کھلاڑیوں کو فی کس 2،2 لاکھ ڈالردیئے جائیں گے۔
پلاٹینئم کیٹیگری:
پلاٹینئم کیٹیگری کے لئے کوئٹہ گلیڈیئٹرکی جانب سے احمد شہزاد اورسرفرازاحمد کا انتخاب کیا گیا جب کہ لاہورقلندرنے عمراکمل اورڈیوائن براوو، اسلام آباد یونائیٹڈ نے مصباح الحق اورآندرے رسلز، پشاورزلمے نے وہاب ریاض، ڈیرن سیمی اورکراچی کنگزنے شکیب الحسن اورسہیل تنویرکا انتخاب کیا۔ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو اگرچہ پلائٹینئم کیٹیگری میں رکھا گیا لیکن ان کی جانب سے شکوے شکایات سامنے آنے کے بعد انہیں اسلام آباد یونائٹیڈ کا کپتان بھی مقررکردیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں چناو¿ کے دوران یونس خان اور محمد حفیظ کی کسی نے بولی نہ لگائی جب کہ سری لنکا کے کسی بھی کھلاڑی کی پہلے مرحلے میں بولی نہیں لگائی گئی۔
ڈائمنڈ کیٹیگری:
پشاور زلمے کی جانب سے ڈائمنڈ کیٹیگری کے لئے کامران اکمل، محمد حفیظ اور کرس جورڈن کا انتخاب کیا گیا ہے، لاہور قلندر نے محمد رضوان اور یاسر شاہ کا چناو¿ کیا، کوئٹہ گلیڈیئٹر نے جیسن ہولڈر، انور علی اور لیوک رائٹ کو منتخب کیا، اسلام آباد یونائٹیڈ نے محمد عرفان ، بریڈ ہیڈن اور سیموئل بدری پر بھروسہ کیا ہے جب کہ کراچی کنگز نے روی بوپارا، عماد وسیم اور لینڈل سیمنزکا انتخاب کیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *