توہین عدالت کیس، آئی جی سمیت 11 پولیس افسران پر فرد جرم عائدکر دی گئی

راچی میں karachi courtسندھ ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں آئی جی غلام حیدر جمالی اور ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو سمیت 11 پولیس افسران پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ بدھ سے ان کے خلاف مقدمے کی سماعت کا باضابطہ آغاز ہو گا۔جسٹس احمد علی شیخ اور محمد فاروق شاہ پر مشتمل ڈویژن بینچ کے روبرو منگل کو توہین عدالت مقدمے کی سماعت ہوئی۔ملزمان کے وکیل رشید اے رضوی نے موقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق چارج شیٹ پبلک پراسیکیوٹر تجویز کرتا ہے جس کو عدالت عائد کرتی ہے لیکن اس مقدمے میں چارج فریم اور عائد دونوں ذمہ داریاں عدالت نے ادا کی ہیں۔عدالت کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی شوکاز نوٹس جاری کر چکے ہیں اور یہ پرانی باتیں ہیں۔ ایڈووکیٹ رشید رضوی کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنے تجربے میں اس سے پہلے کبھی ایسی کارروائی نہیں دیکھی۔انھوں نے گزارش کی کہ ان کا یہ اعتراض آرڈر میں بھی لکھا جائے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *