اتنی چھوٹی تصویر

micro clickسوئٹزرلینڈ کے محققین نے ایک اِنک جیٹ پرنٹر کے ذریعے دنیا کی سب سے چھوٹی تصویر چھاپ لی ہے۔ اس تصویر کا سائز ہے، کسی انسانی بال کے ایک سِرے کے برابر۔ یہ تصویر براہ راست انسانی آنکھ سے نہیں دیکھی جا سکتی۔ اس تصویر میں تین رنگ برنگی مچھلیاں ایک رنگین سمندری پودے کی اوٹ سے نکل رہی ہیں مگر یہ تصویر 0.0092 مربع ملی میٹر یا 80 x 115 مائیکرومیٹر کی ہے۔ اس تصویر کی بابت اعلان سوئس فیڈرل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی زیورخ (ETHZ) نے کیا۔

یہ شاہ کار تصویر سہ جہتی نینو ڈرپ پرنٹنگ ٹینکنالوجی کو بروئے کار لا کر پرنٹ کی گئی ہے۔ ای ٹی ایچ زیڈ سپِن آف کپمنی اس سے قبل یہ تھری ڈی پرنٹرز فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش بھی کر چکی ہے۔ اس سے قبل کہ دنیا کی یہ سب سے چھوٹی تصویر گینیس بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بنے، اسے خصوصی خوردبین کے ذریعے جانچ پڑتال کے عمل سے گزرنا ہو گا۔ اس کمپنی کے مطابق زیرسمندر منظر کی اس تصویر کے انتہائی اعلیٰ معیار کی وجہ کوانٹم ڈاٹس ہیں۔ یہ نینو ذرات اپنی جسامت کے مطابق مختلف طرح کی روشنی خارج کرتے ہیں۔

Ruetersرنگین مچھلیوں اور سمندری پودے کی اس تصویر کی پرنٹنگ کے لیے سرخ، سبز اور نیلے رنگوں کی کئی تہیں پرنٹ کی گئیں، جب کہ ان کے پکسلز کے درمیان فاصلہ پانچ سو نینو میٹر کے قریب کا تھا۔ یہ بات اہم ہے کہ کوانٹم ڈاٹس کو ان کے شدید رنگوں کی وجہ سے شہرت حاصل ہے اور دور حاضر میں پرنٹنگ کے شعبے میں ان کا استعمال مسلسل بڑھ رہا ہے۔ اس تکنیک کے ذریعے نہ صرف انتہائی چھوٹی جسامت کی تصویر پرنٹ کی جا سکیں گی، بلکہ یہی طریقہ الیکٹرونکس اور آپٹکس کے شعبوں میں مختلف طرح کے مواد، مرکبات اور عناصر کے استعمال کی بابت بھی استعمال کیا جا سکے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ تصویر کئی گھنٹوں کی پرنٹنگ کا نتیجہ تھی، تاہم اس پرنٹ کی رفتار کو مستقبل میں تیز تر بنانے کی کوشش بھی کی جائے گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *