این اے 154 : غیر حتمی نتائج کے مطابق بلا آگے ، شیر پیچھے

na-154لودھراں کے حلقہ این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا۔ ووٹوں کی گنتی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اب تک موصول ہونے والے 21 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جہانگیر ترین 14021 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ صدیق بلوچ 10981 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 154 لودھراں میں ضمنی الیکشن کا میلا اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔ پولنگ اسٹیشنز پر 3 ہزار پولیس اہلکار دن بھر تعینات رہے۔ 11 سو رضاکاروں کے علاوہ فوجی جوان بھی پولنگ اسٹیشنز پر موجود تھے۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا تھا۔ این اے 154 میں 4 لاکھ 19 ہزار 182 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل تھے جن کے لئے 303 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے تھے، جن میں سے 47 کو حساس ترین قرار دیا گیا تھا۔ ووٹرز کو پولنگ اسٹیشنز پر موبائل فون اور کیمرہ لے جانے کی اجازت نہیں تھی۔ این اے 154 لودھراں میں مسلم لیگ نون کے صدیق بلوچ اور تحریک انصاف کے جہانگیر ترین آمنے سامنے تھے۔ شیر دھاڑا یا بلا چلا، عوام فیصلہ سنا چکے، نتیجے کا انتطار ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *