ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر لیگ اسپنریاسر شاہ معطل

Yasir-Shahپاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم رکن لیگ اسپینر یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے اورانٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انہیں عبوری طور پر معطل کر دیا ہے۔
انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران 13نومبر کو اسپنر یاسر شاہ کا رینڈم ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا ، جو مثبت آ گیا ہے، ان کے سیمپل میں کلورٹالیڈون کے اثرات پائے گئے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے یاسر کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں فوری طور پر معطل کر دیا ہے، دنیا کے ٹاپ کلاس لیگ اسپنر یاسر شاہ پر فی الحال کرکٹ کے دروازے بند کر دیئے گئے ہیں تاہم یاسر شاہ کو آئی سی سی کے فیصلے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ نے کمر کی تکلیف اور بلڈ پریشر کی دوائیں استعمال کی تھیںاور تمام دواﺅں سے آئی سی سی کو آگاہ کر دیا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *