عامر کی شمولیت پر کپتان اظہر کا استعفیٰ: چیئرمین نے مسترد کر دیا

azharپاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے محمد عامر کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان کے ساتھ ملاقات میں اپنا استعفیٰ پیش کردیا جسے چیئرمین پی سی بی نے مسترد کردیا۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق اظہر علی نے شہریارخان سے لاہور میں ملاقات کی اور عامر کے تنازع پر اپنا استعفیٰ پیش کیا تاہم چیئرمین پی سی بی نے استعفیٰ نامنظور کرتے ہوئے انھیں اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
اظہر علی اور تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ نے گزشتہ ہفتے اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ باو¿لر محمد عامر کی موجودگی میں قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں شرکت سے انکار کیا تھا تاہم شہریارخان سے ملاقات کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے معاملات حل ہونے کی خبر دی تھی اور کیمپ میں شرکت بھی کی تھی۔
باوثوق ذرائع کے مطابق 'عامر کا معاملہ آسانی سے پی سی بی کا پیچھا نہیں چھوڑے گا جبکہ اظہر علی، محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت پر کپتانی سے مستعفی ہونا چاہتے تھے لیکن شہر یار خان نے انھیں ذمہ داری جاری رکھنے کی ہدایت کی'۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی سی بی اور قومی سلیکشن کمیٹی کو عامر کی پاکستان ٹیم کے تربیتی کیمپ میں شمولیت پر نوٹس جاری کردیا، اگلی سماعت 31 دسمبر کو ہو گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ یاسر شاہ کی مثبت ڈوپ ٹیسٹ پر معطلی کے بعد ٹیم کی ترتیب میں دباو¿ کا شکار ہے جو پہلے ہی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے بہترین ٹیم بنانے کے لیے کوششوں میں مصروف تھی۔پاکستان ٹیم اگلے ماہ نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی جن کا آغاز 15 جنوری 2016 سے ہوگا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *