مذہب کے نام پر انتہا پسندوں کو اقتدار پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے: آصف زرداری

Asif zrdariپاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اقتدار پر صرف عوام کا حق ہے۔ زبردستی کسی فرد یا ادارے اور مذہب کے نام پر انتہا پسندوں کو اقتدار پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ پیپلز پارٹی من پسند احتساب پر بھی سخت مزاحمت کرے گی۔
سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 88 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ سیاسی جوڑ توڑ کے لیے پیپلز پارٹی پر کرپشن کے الزامات لگائے جا رہے ہیں جس کی سخت مزاحمت کی جائے گی۔ من پسند احتساب، مقدس گائے کا نظریہ، دوہرا معیار اور سیاسی جوڑ توڑ کے لئے کرپشن کا نام استعمال کرنا بھی بدترین قسم کی کرپشن ہے۔ سابق صدر نے مطالبہ کیا کہ ان کا احتساب بھی ہونا چاہیے جنھوں نے نان سٹیٹ ایکٹرز کے ذریعے ملکی سلامتی کو داو¿ پر لگایا۔ پی سی او کے تحت حلف اٹھانے اور ڈکٹیٹرز کی توثیق کرنے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ کسی فرد یا ادارے اور مذہب کے نام پر انتہا پسندوں کو زبردستی اقتدار پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عدلیہ ملکی قوانین پر آئین ہی کے تناظر میں نظر ثانی کر سکتی ہے تاہم اسے قانون سازی کا اختیار نہیں ہے۔ آئین کے مطابق قانون سازی کا اختیار صرف پارلیمنٹ کو حاصل ہے۔ آئین کی حفاظت کے عزم کا بھی اعادہ کرتے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *