فریحہ ادریس کے پروگرام میں نازیبا الفاظ کا استعمال ‘ مہمان کو سٹوڈیو سے نکال دیا گیا‘مہمان کون تھا؟

لاہور(نیوز ڈیسک) ’’اب تک‘‘ ٹی وی چینل کے پروگرام ’’ٹونائٹ ود فریحہ‘‘ میں غیر اخلاقی الفاظ نشر ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے پیمرا نے نیوز چینل کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں’’اب تک‘‘ ٹی وی پر چلنے والے فریحہ ادریس کے ٹاک شو’’ٹونائٹ ود فریحہ‘‘ میں بلائے گئے مہمان شوکت یوسف زئی کے غیر اخلاقی الفاظ آن ایئر کیے گئے تاہم فریحہ ادریس نے فوری طور پر شوکت یوسف زئی کو سٹوڈیو سے باہر نکال دیا۔یاد رہے کہ پیمرا قوانین کے مطابق ہر نیوز چینل کے لیے براہ راست نشریات کے دوران کچھ سیکنڈکا تاخیری نظام ضروری ہے تاکہ کوئی بھی غیر اخلاقی یا غیر قانونی مواد نشر ہونے سے قبل ہی روکا جاسکے لیکن ’’اب تک ‘‘ نیوز کی طرف سے احتیاط نہیں برتی گئی جس کی وجہ سے غیر اخلاقی الفاظ آن ایئر ہوئے‘ اورپیمرا نے فوراً اس کا نوٹس لیتے ہوئے ’’اب تک‘‘ ٹی وی کو ایک لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا ہے۔جب سے ابصار عالم نے چیئرمین پیمرا کا چارج سنبھالا ہے اس وقت سے پیمرا کی فعالیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ شاہ زیب خانزادہ نے اس پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ ’’ فریحہ اپنے مہمان کی زبان بند کروانے کے لیے زور زبردستی کرتی یا کیا کرتی؟؟؟‘‘

فریحہ ادریس کے پروگرام میں نازیبا الفاظ کا استعمال ‘ مہمان کو سٹوڈیو سے نکال دیا گیا‘مہمان کون تھا؟” پر بصرے

  • جنوری 15, 2016 at 11:27 AM
    Permalink

    yahan pa TRP ke dor ma qay kise kanoon ka ahtraam kara aur us jurmna wa kuch ni ho ga bilka is TRP ke soch ko badlna ho ga ka rating kuch b ni ha ap log aawwam ka problem pa bat kia karo na ka apna pasay banay ka lia ab ak laikh jurmna howa logo na bar bar eo alfaz sunee hon ga us ke rating badhe ho gee aur us few seconds ka clip na channel ko millions and billions ka profit dia ho ga to jurmna sa bhtr ha rating ke door ko khtam kis jay

    Reply

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *