صوبائی وزیر کا گھر بچانے کے لئے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کا ڈیزائن دو دفعہ تبدیل

397903_52945395

لاہور: صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن کا گھر بچانے کے لئے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے ڈیزائن میں 2 مرتبہ تبدیلی کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹز کے مطابق میٹرو ٹرین منصوبے میں سلطان پورہ اسٹیشن کے قیام سے صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مجتبیٰ شجاع الرحمن کی 15 مرلے کی رہائش گاہ اس کی زد میں آ رہی تھی جس پر ایل ڈی اے اور نیسپاک کے انجینئرز نے منصوبے کے ڈیزائن میں ترمیم کی لیکن اس کے باوجود 6 مرلے اراضی منصوبے کی زد میں آ رہی تھی، دونوں اداروں کے انجینئرز نے ایک بار پھر میٹرو منصوبے کے ڈیزائن میں ترمیم کی جس کے بعد اب وزیر کے گھر کی صرف بیرونی دیوار متاثر ہوگی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *