فلم دل والے کی سپرہٹ پذیرائی نہ ہونے پرکاجل پریشان

kajol

ممبئی: پانچ سال کے وقفے کے بعد فلمی دنیا میں واپسی قدم رکھنے والی بالی ووڈ اداکارہ کاجول فلم ’درگا رانی سنگھ‘ کے بجائے ’دل والے‘ کا انتخاب کرنے پر پچھتاوے کا شکار ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کے بعد کاجول نے بھی بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار روہیت شیٹھی کی فلم ’دل والے‘ کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکامی پر افسوس اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ شاہ رخ اور کاجول کی جوڑی ماضی میں متعدد بار باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکی ہے تاہم فلم ’دل والے‘ دنیا بھر میں کامیاب بزنس کے باجود شائقین کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی جس کی وجہ سے شاہ رخ تو اس پر افسوس کا اظہار کرچکے ہیں تاہم اب کاجول نے بھی فلم کا حصہ بننے پر پچھتاوے کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ ڈائریکٹرسوجھے گوش نے اپنی فلم ’درگا رانی سنگھ‘ میں لیڈنگ کردار کے لیے کاجول سے رابطہ کیا تھا تاہم کاجول نے ہدایت کار سوجھے گوش کے بجائے روہیت شیٹھی کی فلم ’دل والے‘ کو ترجیح دی۔ ’درگا رانی سنگھ‘ میں کاجول کے انکار پر ودیا بالن اور پھر بعد میں ایشوریا رائے کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 18 دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’دل والے‘ باکس آفس پر 350 کروڑسے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی تاہم فلم میں کاجول اور شاہ رخ کی جوڑی کو ماضی کی طرح پذیرائی نہیں مل سکی جب کہ فلم میں کاجول کا کرادر بھی ایسا جاندار نہیں تھا کہ وہ فلم بینوں کی دلچسپی کا باعث بن سکتا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *