دنیا کی ٹاپ ٹین دہشت گرد تنظیمیں

امریکی خبر رساں ادارے فوربز میگزین نے دنیا بھر میں کام کرنے والی ’دس امیر ترین‘ دہشت گرد تنظیموں کی فہرست شائع کی ہے۔ جس میں تنظیموں کی آمدنی کے حساب سے اُن کی درجہ بندی کی گئی ہے۔میگزین کے مطابق خود کو دولت اسلامیہ کہلانے والی تنظیم دنیا کی ’امیر ترین دہشت گرد تنظیم‘ ہے، جس کی سالانہ آمدنی دو ارب امریکی ڈالر ہے۔ لیکن بعض ماہرین کا خیال ہے کہ اِس تنظیم کی آمدنی تین ارب امریکی ڈالر ہے۔

isis1

فلسطین کے شہر غزہ اور غربِ اُردن میں فعال جنگجو تنظیم حماس کو دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق اِس تنظیم کی آمدنی ایک ارب امریکی ڈالر ہے۔ اِس کی آمدنی کا بڑا ذریعہ ٹیکس اور فیس کے علاوہ مالی تعاون بھی ہے۔

hamas2

اِس فہرست میں تیسرا نمبر فارک کا ہے، جس کی سالانہ آمدنی 60 کروڑ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ کولمبیا کی مسلح انقلابی فورسز کو فارک کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ اِس کی آمدنی کا بڑا ذریعہ منشیات کی کاشت اور سمگلنگ سے حاصل ہوتا ہے۔ آمدنی کے لحاظ سے کولمبیا کی مسلح انقلابی تنظیم فارک تیسرے نمبر پر آتی ہے

fark3

لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ کو چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے اور اِس کی سالانہ آمدنی 50 کروڑ امریکی ڈالر ظاہر کی گئی ہے۔ اِس جنگجو تنظیم کی آمدنی کے اہم ذرائع میں ایران سے مالی تعاون، منشیات کی کاشت اور اُس کی سمگلنگ شامل ہے۔

Hizbullah4

فہرست میں پانچویں نمبر پر طالبان کو شامل کیا گیا ہے، جن کی سالانہ آمدنی 40 کروڑ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ افغانستان کے علاوہ یہ پاکستان اور دوسرے ممالک میں بھی موجود ہیں۔ اِس کی آمدنی عطیات، ٹیکس، فیس اور منشیات کی سمگلنگ شامل ہے۔

talibaan5

فہرست میں چھٹا نمبر القاعدہ ہے، اس تنظیم کی سالانہ آمدنی 15 کروڑ امریکی ڈالر ہے اور اِس کو سب سے خطرناک دہشت گرد تنظیم کے طور پر بھی بیان کیا گیا ہے۔ اِس تنظیم کی آمدنی کے ذرائع میں مالی تعاون، عطیات، اغوا برائے تاوان اور منشیات کی سمگلنگ شامل ہے۔

Alqaida6

اِس فہرست میں ساتواں نمبر لشکر طیبہ کو دیا گیا ہے، یہ تنظیم جنوبی ایشیا میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ اِس کی سالانہ آمدنی دس کروڑ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ اِس کی آمدنی میں مالی تعاون اور عطیات شامل ہیں۔

Lashkar-e-taiba7

صومالیہ کی جنگجو تنظیم الشباب کو آٹھویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ اِس تنظیم کا قیام سنہ 2006 میں عمل میں آیا تھا۔ اِس کی آمدنی سات کروڑ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے اور آمدنی کی ذرائع کے طور پر اغوا برائے تاوان اور غیرقانونی تجارت وغیرہ کو بیان کیا گیا ہے۔

Alshabab8

شمالی آئرلینڈ کی جنگجو تنظیم ریئل آئی آر اے جو کہ آئرش رپبلکن آرمی کا منحرف دستہ ہے، اِس تنظیم کو نویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ اِس تنظیم کا قیام سنہ 1998 میں عمل میں آیا تھا۔ اِس تنظیم کی آمدنی پانچ کروڑ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ اِس کی آمدنی کے ذرائع میں سمگلنگ، عطیات اور غیر قانونی تجارت شامل ہیں۔

Real_ira9

فوربز میگزین کی اِس فہرست میں دسویں نمبر پر نائجیریا میں سرگرم جنگجو تنظیم بوکو حرام کو رکھا گیا ہے۔ یہ تنظیم مغربی تعلیمات کو گناہ تصور کرتی ہے اور اِس کی سالانہ آمدنی ڈھائی کروڑ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ اِس کی آمدنی کے ذرائع میں اغوا برائے تاوان، فیس اور ٹیکس، ڈاکے اور لوٹ مار وغیرہ شامل ہے :-

Boko haram10

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *