کیا پیرکوپنجاب میں اسکول کھلیں گے؟

School Closed

لاہور -پنجاب میں نجی اسکول مالکان دوحصوں میں بٹ گئے،ایک گروپ نے یکم فروری سے اسکول نہ کھولنے کا اعلان کردیا جبکہ دوسرے نے اسکول کھولنے کا اعلان کردیا۔ وزیر تعلیم پنجاب نے دونوں ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کو کل صبح مذاکرات کے لیے بلالیا۔لاہور میں آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کا اجلاس ہوا جس میں نجی اسکولزکی انتظامیہ کے خلاف مقدمات کے اندراج پر احتجاج کیا گیا۔ صدر آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز فیڈریشن کا کہنا ہے کہ پیر سے احتجاجاًاسکولز نہیں کھولیں گے،سیکیورٹی کی فراہمی اور مقدمات کےاخراج تک نجی اسکول نہیں کھولیں گے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *