پیشاب کا پریشر ہو تو اچھا جھوٹ بولا جاسکتا ہے ، دلچسپ تحقیق

نئی دلچسپ تحقیق میں یہ بتایا گیا ہے کہ وہ لوگ زیادہ اچھا جھوٹ بول سکتے ہیں جن کا مثانہ بھراہو،اگر آپ کو اپنے دفتر میں یا باس کے سامنے جھوٹ بولنا ہوتو کوششpp کریں کہ آپ اس سے پہلے پیشاب نہ کریں۔نئی دلچسپ تحقیق میں یہ بتایا گیا ہے کہ وہ لوگ زیادہ اچھا جھوٹ بول سکتے ہیں جن کا مثانہ بھراہو۔کیلی فورنیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین نے 22طلبہ کو کسی ایک ہی موضوع پر بات کرنے کے لئے کہا گیااور اس سے پہلے آدھے نوجوانوں کو 700ملی میٹر اور آدھے لوگوں کو 50ملی میٹر پانی پلایا گیااور ساتھ ہی انہیں بتایا گیا کہ پانی کا استعمال ایک نارمل چیز ہے۔45 منٹ بعد ان لوگوں کو پہلے ہی سے معلوم کسی بات کے بارے میں جھوٹ بیان کرنے کا کہا گیا ۔تجربے کے آخر میں یہ بات معلوم ہوئی کہ جن لوگوں نے زیادہ پانی پی رکھا تھاانہوں نے دوسرے افراد کو اپنے جھوٹ پر بآسانی قائل کرلیا۔ماہرین کا خیال ہے کہ جب مثانہ بھراہوتا ہے تو انسان کسی بھی بات پر زیادہ بہتر طریقے سے توجہ مرکوز کرسکتا ہے اور اس کی دیگروجہ دماغ کے ایک ہی حصے کا دونوں باتوں کو کنٹرول کرنا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *