سربراہ احتساب کمیشن کے پی کےکواحتساب ایکٹ ترامیم پرتحفظات

KPK

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں انسداد بدعنوانی کے ادارے احتساب کمیشن کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد حامد خان نے صوبائی کابینہ کی جانب سے احتساب ایکٹ میں ترامیم کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجوزہ ترامیم نافذ ہونے کی صورت میں صوبے میں جاری احتساب کا عمل انتظامیہ کے تابع ہوجائے گا۔ احتساب ایکٹ میں مجوزہ ترامیم پر اپنے تحفظات کا اظہار احتساب کمیشن کے سربراہ نے صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے نام ایک خط میں کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) حامد خان نے چار فروری کو تحریر کیے گئے اس خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ صوبائی کابینہ نے احتساب ایکٹ میں جن ترامیم کی منظوری دی ہے وہ آزادانہ اور شفاف احتسابی عمل کے بنیادی اصولوں کی نفی کرتی ہیں۔ انھوں نے اس خط کی ایک نقل تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو بھی ارسال کی ہے۔ صوبائی کابینہ نے جمعرات کے روز اپنے خصوصی اجلاس میں احتساب ایکٹ 2014 میں بعض ترامیم کی منظوری دی تھی۔ جن میں سرکاری اہلکاروں کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات میں گرفتاری سے قبل چیف سیکریٹری اور ارکان پارلیمان کی گرفتاری سے قبل قومی و صوبائی اسمبلیوں کے سپیکر اور سینیٹ کے چیئرمین کو پیشگی اطلاع لازمی قرار دی گئی۔
حامد خان کی بطور چیئرمین احتساب کمیشن تعیناتی کا اعلان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے خود کیا تھا۔ حامد خان نے کہا ہے کہ ان ترامیم سے احتساب کا عمل انتظامیہ کے تابع ہوجائے گا اور اس کی ساکھ بری طرح متاثر ہوگی۔ ’ایک ایسے وقت میں جب احتساب کمیشن بعض سینیئر وزرا، مشیروں اور اعلیٰ افسران کے خلاف بدعنوانی میں ملوث ہونے کی تحقیق اور تفتیش میں مصروف ہے ایسے میں احتساب کمیشن کے ڈائرئکٹر جنرل کے اختیارات کو کم کرنے کی کوشش تحریک انصاف کی حکومت کی بدعنوانی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی نیت پر سوالیہ نشان کھڑا کرتی ہے۔‘ لیفٹیننٹ جنرل (ر) حامد خان نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے مطالبہ کیا ہے کہ احتساب کے عمل کی ساکھ کو برقرار رکھنے کی خاطر کابینہ کی منظور کردہ ترامیم کو واپس لیا جائے۔ یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) حامد خان کی بطور چیئرمین احتساب کمیشن تعیناتی کا اعلان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے خود کیا تھا اور اسے اپنی بڑی کامیابی قرار دیا تھا :-

سربراہ احتساب کمیشن کے پی کےکواحتساب ایکٹ ترامیم پرتحفظات” پر ایک تبصرہ

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *