دنیا دہشت گردوں کے ہاتھوں جہنم بننے جا رہی ہے : جیمز کلیپر

gettyimages-509219408crop واشنگٹن ڈی سی: ’’دنیا دہشت گردوں کے ہاتھوں جہنم بن کر رہے گی۔ مملکتیں کمزور ہو رہی ہیں اور دہشت گرد مضبوط۔ وسائل جنگوں میں جھونکے جارہے ہیں ۔ اور یورپ میں تارکین وطن کا سیلاب صورت حال کو ہر آن گھمبیر کر رہا ہے۔ رہا افغانستان تو وہ سیاسی انتشار کا شکار ہونے جارہا ہے ‘‘یہ انکشافات کسی اور کے نہیں بلکہ امریکا کے چوٹی کے اینٹیلی جنس آفیسر جیمز کلپر کے ہیں ۔ اس سے پہلے امریکی جاسوسی ادروں کے تمام سابقہ سربراہان چاہے ان کا تعلق CIA سے ہو یا FBIسے یا NSAسے ، ان تمام ایجنسیوں نے دہشت گردی پر قابو پانے کی جنگ میں کامیابیوں کی نوید سنائی تھی ۔ لیکن امریکی جاسوسی ادارے نیشنل اینٹیلی جنس کے سربراہ نے منگل کو امریکی سینٹ اینٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے یہ بیان دے کر دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔ یاد رہے کہ یہ ادارہ امریکا کے تمام جملہ اینٹیلی جنس اداروں کو کنٹرول کرتا ہے۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ لیبیا داعش کا وسیع ہوتا مرکز بنے گا۔ اور یہ عراق اور شام کی طرف بڑھنے کی طرف کوشش کریں گے۔ انھوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ ایف بی آئی کے نظام کو دہشت گردوں نے اس وقت ناکارہ بنا دیا تھا جب دہشت گردوں نے کیلیفورنیا میں سان براڈینو میں چودہ افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

دنیا دہشت گردوں کے ہاتھوں جہنم بننے جا رہی ہے : جیمز کلیپر” پر ایک تبصرہ

  • Asad Malghani
    فروری 10, 2016 at 9:00 PM
    Permalink

    uncle ap k america,europe,nato and israel hi haen jo is pyari c dunya ko jahanam bna rhe haen

    Reply

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *