تعلیمی اداروں اور میڈیا کو سیکورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیرداخلہ

Nisar

 وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ غیر قانونی انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد نہ صرف دنیا میں پاکستان کو بدنام کر رہے بلکہ یہ مجبور اور غریب لوگوں کا استحصال کرنے کے مکروہ دھندے میں بھی ملوث ہیں۔اس دھندے میں ملوث افراد جتنے زیادہ با اثرہوں ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِداخلہ کی زیر صدارت وزارتِ داخلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، قائم مقام آئی جی اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر، ایف آئی اے، پولیس اور وزارتِ داخلہ کے سینئر افسران کی شرکت کی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں اور میڈیا ہاؤسز کو مکمل سیکیورٹی مہیا کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ سیف سٹی پراجیکٹ مکمل طور پر تیار ہے۔ شکست خوردہ دہشت گرد میڈیا کو ہراساں کر کے نفسیاتی جنگ میں برتری حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال، سیکیورٹی آڈٹ، پولیس نظام کی بہتری کے لئے کیے جانے والے اقدامات، ایف آئی اے کی سال2015 کی کارکردگی رپورٹ اور میگا کرپشن کیسز میں اب تک کی پیش رفت جیسے اہم امور زیرِ غور آئے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *