راولپنڈی: اڈیالہ جیل سے 5خطرناک قیدیوں کومنتقل کرنے منظوری

Adyala Jail

محکمہ داخلہ پنجاب نے ملک میں دہشت گردی کی نئی لہرکے پیش نظراڈیالہ جیل میں قید خطرناک مجرموں کی دوسری جیلوں میں منتقلی کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت 5 قیدیوں میں غلام شبیر ولد منظور سلطان، اختر ایوب ولد لال خان،محمد آصف ولد محمد اکرم،مولوی محمد خضر اور دانش خان ولد رضا کو صوبے کی دوسری جیلوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب جن قیدیوں کو دوسری جیلوں میں منتقل کیا جارہا ہے ان میں سے 3 قیدیوں نے اس فیصلے کو لاہورہائی کورٹ کی راولپنڈی بینچ میں چیلنج کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *