پاکستانی خاتون اقوام متحدہ کےمعاشی خود مختاری پینل میں شامل

268679_l

پاکستانی کاروباری خاتون (انٹریپرنیور) اور بخش فاؤنڈیشن کی شریک چیئرمین فضا فرحان کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خواتین کی معاشی خودمختاری کے حوالے سے پہلے اعلیٰ سطح کے پینل میں رکن کے طور پر شامل کرلیا گیا۔اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پینل کے قیام کا اعلان گزشتہ ماہ ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے دوران کیا گیا تھا۔پینل کا اہم کام حکومتوں، نجی شعبے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے لیے خواتین کے لیے اقتصادی نتائج کو بہتر بنانے اور پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کے لیے خواتین کی قیادت کو فروغ دینے کے حوالے سے پالیسی تجاویز مرتب کرنا ہے۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پینل کا اہم مقصد اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقی  کے اہداف کے لیے ایجنڈے کے حصے کے طور پر خواتین کی معاشی خودمختاری کو ٹارگٹ کرنا ہے۔فضا فرحان بخش فاؤنڈیشن کی شریک چیئرمین اور بخش انرجی پرائیوٹ لمیٹڈ کی ڈائریکٹر ہیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *