شرجیل خان، پی ایس ایل کی پہلی سنچری اورپشاورزلمی کو177 کا ٹارگٹ

Sharjeel

دبئی -پاکستان سپر لیگ کے تیسرے پلے آف میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے شرجیل خان کی سنچری کی بدولت پشاور زلمی کو جیت کے لئے 177 رنز کا ہدف دیا ہے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے، اوپننگ بلے بازشرجیل خان اور ڈیوائن اسمتھ نے ٹیم کو شاندارآغاز فراہم کیا لیکن جب پشاور زلمی نے اسپنرزکو بول تھمائی تو ڈیوائن اسمتھ اپنی ٹیم پر بھاری ثابت ہوئے اور وہ 37 گیندوں پر 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد نئے آںے والے بلے باز بریڈ ہیڈن بغیرکوئی رنز بنائے شان ٹیٹ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے لیکن دوسری طرف شرجیل خان نے اپنی جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروک کھیلتے ہوئے 50 گیندوں پر سنچری اسکور کی ۔ پی ایس ایل میں سنچری اسکور کرنے والے شرجیل خان پہلے بلے باز ہیں جنہوں نے پشاور زلمی کے خلاف 8 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 62 گیندوں پر117 رنز بنا کر آخری اوور میں رن آؤٹ ہوئے جب کہ مقررہ اوورز کے اختتام تک خالد لطیف 21 گیندوں پر 28 رنز اور آندرے رسلز کوئی گیند نہ کھیل سکے۔ پشاور زلمی کی جانب سے شان ٹیٹ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک دو میچز ہوچکے ہیں جس میں دونوں مرتبہ فتح پشاور زلمی کا مقدر ٹہری۔ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے ہی فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکی ہے اور آج کا میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں سرفراز الیون سے ٹکرائے گی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *