راجن پور، تیز رفتاری 3 افراد کی جان لے گئی

Taizee

راجن پور -انڈس ہائی وے پر شاہ والی کے قریب ٹریفک حادثے میں 3افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے پر شاہ والی کے قریب دو مسافر کوچوں اور کار میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ 15زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں تین زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ کار ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا  :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *