پاکستان سپر لیگ اختتام پذیر، کھلاڑیوں پرانعامات کی بارش

Ahmed Shahzad

دبئی  -پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم اسلام آبا د یونائیٹڈ کو پانچ لاکھ ڈالر ( تقریباً پاکستانی 5کروڑ روپے )انعام دیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں ہارنے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دو لاکھ ڈالر انعام دیا گیاہے جو کہ تقریباً پاکستانی دو کروڑ روپے بنتے ہیں ۔
پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے کھلاڑی عمر اکمل کو تین میدانوں میں شاندار کار کردگی دکھانے پر 30ہزار ڈالر کا انعام دیا گیاہے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی آندرے رسل کو سب سے زیادہ وکٹیں لینے پر 10ہزار ڈالر انعام دیا گیاہے ،کراچی کنگز کے روی بوپارہ کو موسٹ ویلیو ایبل پلیئر آف دی لیگ قرار دیا گیاہے اور انہیں 25ہزار ڈالر کا انعام دیا گیا ۔جبکہ بحریہ ٹاﺅن کی جانب سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی احمد شہزا کو خصوصی طور پر اچھی کارکردگی دکھانے پر گھر تحفے میں دیا گیاہے۔ فائنل میں شاندار کاکردگی دکھاتے ہوئے ڈیوائن سمتھ نے 73رنز کی اننگ کھیلی جس پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا اور 4500ڈالر انعام میں دیا گیا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *