زیادہ وقت تک بیٹھنے سے آنتوں کا نظام متاثرہوسکتا ہے

Sittin at Office

کیا آپ اپنا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں تو یہ عادت صرف موٹاپے کا باعث ہی نہیں بنتی بلکہ ایک اور تکلیف دہ مرض کا سبب بھی بن جاتی ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ اورینج کوسٹ میموریل میڈیکل سینٹر کے ڈائجسٹیو کیئر سینٹر کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ طویل وقت تک بیٹھے رہنے کے نتیجے میں لوگ قبض کا شکار ہوسکتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دن کا زیادہ وقت تک بیٹھے رہنے کے نتیجے میں آنتوں کا نظام متاثر ہوتا ہے جس کے نتیجے میں خوراک ہضم نہیں ہوپاتی اور قبض کا سامنا ہوسکتا ہے۔ محققین نے مشورہ دیا ہے کہ ہر تھوڑی دیر بعد اٹھ کر کچھ منٹ تک اپنے ارگرد چہل قدمی کریں جو کہ نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے کے لیے موثر عمل ثابت ہوتا ہے۔ خیال رہے کہ دن کا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا موٹاپے سمیت ذیابیطس، بلڈپریشر، جگر کے امراض اور کینسر تک کا باعث بن سکتا ہے۔ طبی ماہرین اس عادت کو موجودہ عہد کے طرز زندگی کا سب سے نقصان دہ پہلو قرار دیتے ہیں جو انسانی صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوتا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *