ایف سی کالج انڈر پاس کی دیوار سے ٹکرا کر موٹرسائیکل سوارجاں بحق

motorcycle-afp

لاہور - ایف سی کالج کے پاس ایک موٹرسائیکل سوار کی جان تیز رفتاری نے لے لی۔ تفصیلات کے مطابق ایک موٹرسائیکل سوار تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل پر اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور انڈر پاس سے گزرتے ہوئے دیوار سے ٹکرا گیا، ریسکیو  1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اوراس نےموٹرسائیکل سوار کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر موٹرسائیکل اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور لاش کو ہسپتال منتقل کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ اس حادثے کی وجہ سے ایف سی کالج انڈر پاس کے قریب ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *