خرابی پیٹ سے بچاو کے چند آزمودہ گھریلو ٹوٹکے

Kharab Pait

پیٹ انسان کا وہ عضو ہے جو اکثر امراض کی زد میں رہتا ہے، اب چاہے وہ گیس ہو، قبض، کھانا ہضم نہ ہونا یا بدہضمی یہ سب کسی نہ کسی شکل میں سب کو متاثر کرتے ہیں۔ مگر آپ کے ارگرد کچھ چیزیں یا نسخے موجود ہیں جو قدرتی طور پر اپ سیٹ پیٹ کو بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

گاجر اور پودینے کا ' جوس'
سننے میں عجیب لگے مگر یہ مکسچر اس وقت کارآمد ہوتا ہے جب آپ کے معدے کی خرابیوں کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ گاجر غذائیت فراہم کرتی ہیں جبکہ پودینہ معدے کے مسئلے کو حل کرتا ہے۔ بس چار کپ کٹی ہوئی گاجر، چار کپ پانی اور ایک چائے کے چمچ خشک پودینہ کو پندرہ منٹ تک درمیانی آنچ میں ابالیں اور پھر اس مکسچر کو چمچ سے ملائیں اور پی لیں۔

چاول کی چائے
ہیضے کی روک تھام کے لیے چاول کی ' چائے' کو استعمال کرکے دیکھیں۔ آدھا کپ چاولوں کو چھ کپ پانی میں پندرہ منٹ تک ابالیں، پھر چاول نکال کر پانی میں شہد یا چینی کو ملا کر پی لیں۔

سیب کا سرکہ
اگر تو آپ کو کھانا ہضم کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے یا گیس نے پریشان کر رکھا ہے تو ایک چائے کا چمچ سیب کا سرکہ، ایک چائے کا چمچ شہد ایک کپ گرم پانی میں ملائیں اور پی لیں، آپ کی پریشانی میں کمی آجائے گی، یہ مکسچر سینے کی جلن سے مرتب ہونے والے اثرات کو بھی کم کرتا ہے۔

کشمش، آڑو، آلوبخارہ
اگر تو آپ قبض کے شکار ہیں تو پھلوں اور میوے پر مشتمل غذا کو آزما کر دیکھیں، جو کہ چیری، کشمش، آڑو اور آلو بخارے وغیرہ ہیں۔ یہ تمام فائبر سے بھرپور چیزیں ہیں جو آپ کے نظام ہاضمہ کو حرکت دے کر قبض کی تکلیف کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

دہی
اگر تو آپ کے پیٹ میں درد ہورہا ہے تو دہی کو استعمال کرکے دیکھیں، اس میں معدے کے لیے اچھے سمجھے جانے والے بیکٹریا کی موجودگی معدے کی تکلیف میں کمی اور جسمانی دفاعی نظام کو بڑھاتے ہیں۔ بس خیال رکھیں کہ چکنائی سے پاک دہی کو بغیر چینی کے استعمال کرنے سے ہی آپ کو فائدہ ہوتا ہے۔

سونف
سونف وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتی ہے جو ان خراب بیکٹریا کو ختم کرتے ہیں جو کھانا ہضم نہ کرنے، گیس وغیرہ کا باعث بنتے ہیں اور معدہ خراب کرتے ہیں۔ کھانے کے بعد اس کی کچھ مقدار کا استعمال کریں یا گیس کی تکلیف ہونے کی صورت میں کھا کر دیکھیں۔

گرمائش
گرم پانی سے بھری ایک بوتل یا ہیٹنگ پیڈ اپنے تکلیف کے شکار پیٹ پر رکھیں، گرمائش دوران جلد کی سطح پر دوران خون کو بڑھا دیتی ہے اور اور معدے کے اندر تکلیف کو ختم کرنے میں کارآمد ثابت ہوسکتی ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *