اب فیس بک پر چہرے بھی بدلے جاسکیں گے

ccc

 فیس بک نے تصویروں میں ردوبدل کرنے والی ایپلیکیشن ’میسکیوریڈ‘ خرید لی ہے۔ اِس ایپلیکیشن کے ذریعے سے صارفین حقیقی وقت میں اپنے ظاہری چہرے کو تبدیل کر پائیں گے۔ یہ ایپلیکیشن چہروں کو تبدیل کر دیتی ہے، آپ اپنے چہرے کو کارٹون کی طرح بنا سکتے ہیں اور میک اپ بھی کر سکتے ہیں۔ اِس میں براہ راست ویڈیو کے دوران اینیمل فیچرز سمیت کئی دیگر خصوصیات کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ میسکیوریڈ نامی اِس ایپلیکیشن کے فلٹرز یعنی خصوصیات کا مقابلہ حریف سنیپ چیٹ سے کیا جا رہا ہے۔ جس کو سنہ 2013 میں فیس بک نے خریدنے کی کوشش کی تھی۔ ایک ماہر کا کہنا ہے کہ فیس بک نے سنیپ چیٹ سے مقابلے کا جواب دیا ہے، جہاں روزانہ لاکھوں ویڈیو پیغامات بھیجے جاتے ہیں۔ چہروں کو تبدیل کرنے والی ایپلیکشنوں نے اُس وقت مقبولیت حاصل کی تھی جب فوری طور پر پیغام بھیجنے والی اپلی کیشن سنیپ چیٹ نے سنہ 2015 میں لینسز نامی براہ راست فلٹرز متعارف کرایا تھا۔ جس کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں پر چہرے تبدیل کرنے والے فلٹر کو بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *