پرتشدد احتجاج، ٹرمپ کی ریلی منسوخ

Trumph1

امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کا صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو میں ہونے والی ریلی کو منسوخ کر دیا ہے۔ انھیں یہ ریلی پرتشدد احتجاج کے باعث پولیس سے مشاورت کرنے کے بعد حفاظت کے پیشِ نظر منسوخ کرنا پڑی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب سے قبل جلسہ گاہ جو کہ ایلانوئے یونیورسٹی تھی کے باہر سینکڑوں مظاہرین اکھٹے ہوگئے۔ آڈیٹوریم کے اندر ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی جو جھنڈے لہرا کر نعرے لگا رہے تھے۔

جمعے کی صبح 32 افراد کو ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سینٹ لوئس میں منعقد کی جانے والی ریلی میں احتجاج کے بعد حراست میں لیا گیا۔

خیال رہے کہ امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کا صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ تین مزید ریاستوں مشی گن، مسیسپی اور ہوائی سے بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔ گذشتہ روز رپبلکن پارٹی کا صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل مارکو روبیو نے ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں ایک ٹیلی ویژن مباحثے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے یہ کہنے پر کہ اسلام ’امریکہ سے نفرت کرتا ہے‘ اُن پر سخت تنقید کی تھی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *