جسم کا مخصوص حصہ دبانے پرمختلف تکالیف سے چھٹکارا حاصل کریں

Press Belly Button

بیجنگ -کافی لوگ قبض،گیس اور سینے کی جلن کی وجہ سے بہت پریشان رہتے ہیں اور کئی طرح کی ادویات کا استعمال کرتے ہیں اور کھانے میں بھی بہت احتیاط سے کام لیتے ہیں لیکن پھر بھی یہ مسئلہ حل نہیں ہوپاتا۔تاہم اب چینی ماہرین صحت نے یہ مسئلہ حل کردیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ آکوپریشر کے ذریعے اس مشکل سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔یہ طریقہ علاج پچھلے پانچ ہزار سال سے استعمال کیا جارہا ہے اور اسے بہت ہی آزمودہ پایاگیا ہے۔
پہلے آپ کو بتاتے ہیں کہ پیٹ میں گیس کیسے بنتی ہے۔ہم دن میں کئی طرح کی چیزیں کھاتے ہیں اور جب یہ چھوٹی آنت میں پہنچتے ہیں تو صحیح طرح سے ہضم نہیں ہوتی۔مثال کے طور پر ڈیری کی مصنوعات جیسے دودھ،دہی، آئس کریم اور پنیر کی وجہ سے یہ مسائل پیدا ہوتے ہیں۔اسی طرح کئی پھیل جیسے سیب،آڑو ،ناشپاتی اور بلیک بیریز بھی پیٹ میں گیس پیدا کرتے ہیںاور کچھ سبزیاں جیسے گوبھی،براکلی،بینگن،پیاز،دالیں اور لوبیا بھی پیٹ کے امراض پیدا کرتی ہیں۔
اس طریقہ علاج کے لئے آپ کو اپنی belly buttonکی نیچے دو انگلیوں کی موٹائی لے کر جہاں یہ ختم ہواس پوائنٹ پر دباتے ہوئے ایک منٹ تک مساج کریں۔کچھ ہی دیر میں آپ محسوس کریں گے کہ آپ کے پیٹ کا درد اور گیس کم ہورہی ہے ۔آپ اس جگہ کو اپنی انگلیوں کی نوک کی مدد سے زور سے دبائیں اور اگر پریشر زیادہ لگے تو ہتھیلی کا استعمال کریں اور ساتھ ہی لمبا سانس لیں۔آپ چاہیں تو اس طریقے کو لیٹ کر ،بیٹھ کر یا کھڑے ہوکر آزماسکتے ہیں  :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *