مصطفیٰ کمال آج ایک اور اہم پریس کانفرنس کریں گے

mustuf

کراچی: ایم کیو ایم سے منحرف ہونے والے سابق رہنما اور سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال آج پھر اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں اہم شخصیت ان کی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرے گی۔ذرائع کے مطابق مصطفیٰ کمال کی 3 مارچ کو کراچی آمد کے بعد سے شہر کی سیاست میں بھونچال آگیا ہے اور ایم کیو ایم سے ناراض رہنما ان کی نئی پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔ ڈاکٹر صغیر، وسیم آفتاب، افتخارعالم اور رضا ہارون کے بعد آج کوئی نیا چہرہ مصطفیٰ کمال کی پارٹی میں شامل ہوگا جس کے لئے آج شام 7 بجے پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے جب کہ انیس قائم خانی کا کہنا ہے کہ آج قوم کو سرپرائز دیں گے۔واضح رہے کہ سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال 3 مارچ کو انیس قائم خانی کے ہمراہ دبئی سے وطن واپس آئے تھے اور اسی روز انہوں نے ایم کیو ایم قیادت کو شدید نشانہ بناتے ہوئے اپنی نئی جماعت بنانے کا اعلان کیا تھا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *