تھرل اور کامیڈی سے بھرپور "سینٹرل انٹیلی جنس" کا ٹریلر جاری

Central Intelligence
لاس اینجلس -نامورریسلر اور ہالی وڈاداکار ڈیوین جانسن اور کیون ہارٹ کی تھرل اور کامیڈی سے بھرپور نئی ہالی وڈ فلم "سینٹرل انٹیلی جنس " کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔   راسن مارشل کی ہدایتکاری میں بننے والی طنز و مزاح سے بھرپور فلم کی کہانی ایک ایسے سی آئی اے ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جس کا طویل عرصے بعد پرانے دوست سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر رابطہ ہوتا ہے اور وہ اپنے دوست کو سی آئی اے میں شمولیت کی دعوت دے دیتا ہے۔  پیٹر پرسنی، پال ینگ اور اسکاٹ اسٹبر کی مشترکہ پروڈکشن میں ڈیوین جانسن اور کیون ہارٹ مرکزی کردارون میں دِکھائی دینگے ، فلم کی دیگر کاسٹ میں ایرون پال، ایمی ریان، بریٹ ایزار، میگن پارک اور ڈینئیل نکولیٹ شامل ہیں۔
 
فلم 17جون کو یونیورسل پکچرزاوروارنر بروس پکچرز کے تحت سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *