جادو ٹونہ یا کچھ اور، عامر کو بغیر گلوزبیٹ دیا اورآفریدی سے گلوزمیں ہینڈشیک

Amer2

ہندوستانی اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر کو بطور تحفہ اپنا بلا دے دیا۔ یہ واقعہ جمعے کو کولکتہ میں دونوں ٹیموں کے پریکٹس سیشنز کے دوران پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر نے بلا لہرایا اور واپس پاکستانی پریکٹس ایریا میں چلے گئے۔ اس موقع پر کوہلی اور پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کی بھی ملاقات ہوئی۔ خیال رہے کہ ماضی میں ویرات کئی مرتبہ محمد عامر کی صلاحیتوں کی تعریف کرچکے ہیں۔

محمد عامر ویرات کوہلی کے بیٹ کو دیکھ رہے ہیں—اے ایف پی۔

ویرات کوہلی اور شاہد آفریدی ہاتھ ملارہے ہیں—اے ایف پی۔۔—اے ایف پی۔

گزشتہ ماہ ایشیا کپ میں پاک-انڈیا میچ سے قبل ان کا کہنا تھا کہ ’وہ بڑے باصلاحیت باؤلر ہیں اور میری ان کے لیے نیک تمنائیں ہیں، انھوں نے یہاں تک پہنچنے کے لیے بڑی محنت کی جس کے لیے بڑے حوصلے کی ضرورت ہوتی ہے‘۔

کوہلی نے عامر کو ورلڈ کلاس فاسٹ فاؤلر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ اسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے پانچ سال کی پابندی کا شکار نہ ہوتے تو اس وقت دنیا کے تین صف اول کے باؤلرز میں شامل ہوتے۔ بعدازاں میچ کے دوران عامر کی جانب سے بہترین اسپیل کے دوران تین ہندوستانی وکٹیں لینے پر کوہلی نے عامر کو مبارک باد پیش کی تھی۔ ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ 'میں محمد عامر کو جس طرح انھوں نے باؤلنگ کی اس پر مبارک باد دوں گا، میں نے درحقیقت اسی وقت انھیں مبارک باد دی تھی جب وہ باؤلنگ کررہے تھے۔'

مایہ ناز بلے باز کا عامر کی تیز باؤلنگ کے حوالے سے کہنا تھا کہ' میں بہت خوش ہوں کہ فاسٹ باؤلنگ کا ایک حیران کن اسپیل کھیلا خدا انھیں مزید کامیابیوں سے نوازے۔' ہندوستان اور پاکستان ہفتے کو عالمی ٹی ٹوئنٹی میں کولکتہ میں مدمقابل ہوں گے :-

جادو ٹونہ یا کچھ اور، عامر کو بغیر گلوزبیٹ دیا اورآفریدی سے گلوزمیں ہینڈشیک” پر ایک تبصرہ

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *