سعودی عرب کی کمپنی نے انوکھا پرفیوم متعارف کروا دیا

per

سعودیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مخالفین کے جادو اور حاسدین کے حسد سے بچنا بہت مشکل ہوتا ہے مگر اب ماہرین نے ایک ایسا پرفیوم ایجاد کر ڈالا ہے جسے نہ صرف خوشبو کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے بلکہ یہ پرفیوم آپ کو جادو اور حسد سے بھی محفوظ رکھے گا۔ یہ بنیادی طور پر ایک سپرے ہے جو سعودی عرب کی ایک معروف کاسمیٹکس اشیاءبنانے اور فروخت کرنے والی دکان کے ماہرین نے بنایا ہے۔ گھروں اور دفاتر میں اس کا چھڑکاﺅ کرکے مذکورہ مقاصد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ دکان اپنی جادو، حسد و دیگر ایسی ہی برائیوں سے بچانے والی مصنوعات کے باعث سعودی خواتین میں بے حد مقبول ہے۔اس دکان پر پینے، نہانے اور کپڑے دھونے کے پانی، تیل، کریمیں، جڑی بوٹیاں اور گولیوں سمیت درجنوں مصنوعات دستیاب ہیں جو روحانی امراض کا علاج کرتی ہیں۔اس شاپ کی ایک برانچ کے سیلز مین کا کہنا تھا کہ ”اس سپرے میں کستوری، آب زمزم اور عرق گلاب شامل ہیں۔ ان تینوں چیزوں کے آمیزے پر ایک معروف عالم شیخ ڈاکٹر قیس المبارک نے دعائیں پڑھ کر دم کیا ہے جن کے اثر سے اس سپرے میں جادو اور حسد وغیرہ رفع کرنے کی تاثیر پیدا ہو گئی ہے۔“رپورٹ کے مطابق مذکورہ شیخ ڈاکٹر قیس المبارک سینئر سکالرز کونسل کے رکن بھی ہیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *