ورلڈ کپ ٹی ٹوینٹی: افغانستان کی ویسٹ انڈیز کو 6 رنز سے اپ سیٹ شکست

Team Afghanistan

ناگ پور- افغانستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے والی ٹیم ویسٹ انڈیز کو اپ سیٹ شکست دے دی۔

 افغانستان نے ٹی 20ورلڈ کپ کے میچ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7کھلاڑیوں کے نقصان پر 123رنز بنا لئے ہیں۔افغانستان کی جانب سے نجیب اللہ زدران 40گیندوں پر 48رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہے جبکہ اوپنر بلے باز محمد شہزاد نے 22گیندوں پر 25رنز بنائے جو افغانستان کے دوسرے کامیاب ترین بلے باز رہے ۔ اصغر 28گیندوں پر 16رنز بنا سکے ان کے علاوہ کوئی بلے باز خاطر خوا ہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔  ویسٹ انڈیز کی جانب سے سیمول بدری نے تین اور آندرے رسل نے 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھلائی ۔ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا اور 17رنز کے مجموعی سکور پر ایون لیوس بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ۔ویسٹ انڈیز کے دوسرے آوٹ ہونے والے بلے باز جانسن چارلس تھے انہوں نے 22رنز سکور کیے ۔دیگر بلے بازوں میں براوو نے 28،رامدین نے 18،سیموئیل نے10،رسل نے7اور ڈیرن سیمی نے6رنز بنائے ۔افغانستان کی جانب سے راشد خان اور محمد نبی نے 2،2جبکہ امیر حمزہ ،غلاب دین نیب اور حامد حسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آو ٹ کیا اور یوں افغانستان یہ میچ 6 رنز سے جیت گیا۔ قبل ازیں ویسٹ انڈیز نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز پہلے ہی سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکا ہے :-

 

 :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *