یوتھ پارلیمنٹ حویلی لکھا کی جانب سے سانحہ لاہور کی مذمت

lakha

حویلی لکھا(ظفر اقبال سے )دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے دم لیں معصوم بچوں کو شہید کرنے،ماؤں کی گودیں اجاڑنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور امید کرتی ہے کہ امن پاکستان کا مقدر بنے گا۔یوتھ پارلیمنٹ پنجاب کے عہدیداران کی طرف سے شہیدوں کی یاد میں شمع روشن کی جانے کی تقریب میں،خاور عباس،شاہ زیب نوید،بہادر شیرازی،پیر سہیل بودلہ سمیت مقررین کا خطاب۔تفصیل کے مطابق۔دہشت گردوں نے گلشن اقبال پارک لاہور میں ،معصوم بچوں،خواتین اور ضعیف العمر بزرگوں کو شہید کر کے پاکستانی قوم کے حوصلے پست کرنے کی ناکام کوشش کی ہے مگر دہشت گردوں کی ایسی کاروائیاں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتیں کیونکہ پاکستانی قوم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ آخری دہشت گرد کو جہنم واصل کرنے تک پاک فوج کے شانہ بشانہ پیچھا کیا جائے گا اور پاکستان کو امن کا گہوارہ بنا کر دم لیں گے۔گلشن اقبال پارک لاہور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یوتھ پارلیمنٹ پنجاب کے زیر انتظام جناح پارک حویلی لکھا میں شمع روشن کی گئیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ،خاور عباس،صدر یوتھ پارلیمنٹ پنجاب،سنئیر نائب سدرو اردو کے نامور شاعرشاہ زیب نوید،نائب صدر،بہادر علی شیرازی،جنرل سیکرٹری،پیر سہیل بودلہ،سیکرٹری اطلاعات،شاہ زمان،ایڈوائزر،راشد کھوکھر،کوارڈئینٹراوکاڑہ،سید کامل نصرت،راہنماء پی ٹی آئی،میاں ظفر یسین وٹو اور ملک غضنفر علی کھوکھر نے کہا کہ دہشت گرد وں کے خلاف جاری ضرب غضب آپریشن میں پاک فوج نے نہ صرف انکا نیٹ ورک توڑدیا ہے بلکہ اکثریتی مار دیے ہیں جو پاک فوج کا بہت برا کارنامہ ہے اکا دوکا اکھڑے قدموں سے قوم کو ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر پاکستانی قوم ڈرنے کی بجائے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر قربانی دینے کا عزم کر چکی ہے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ دہشت گردوں کو ملک سے بھگا کر دم لے گی اور ہر طرف امن کی فضاء قائم ہونے تک اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔اس موقع پر شہیدوں کے درجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *