گیمبیا کے سپریم کورٹ کے پاکستانی چیف جسٹس

justice-hammerجسٹس ریٹائرد علی نواز چوہان کو سپریم کورٹ آف گیمبیا کا چیف جسٹس بنا دیا گیا ہے۔
گیمبیا کے صدر ڈاکٹر یحییٰ جامع نے جسٹس چوہان سے حلف لیا۔
دفترِ خارجہ کی جانب سے پیر کے روز جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ حلف برداری کی تقریب گیمبیا کے دارالحکومت بانجول میں گزشتہ ہفتے منعقد کی گئی۔ تقریب میں وفاقی وزراء اور حکومتی حکام نے بھی شرکت کی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور گیمیبا کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں، جبکہ ایک پاکستانی جج کی تقرری دونوں ملکوں کے درمیان دوست تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
گیمبیا کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بننے والے جسٹس چوہان ایک معروف عالمی قانونی ماہر ہیں۔
وہ پاکستان میں لاہور ہائی کورٹ کے جج کے طور اپنی خدمات سرانجام دچکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ عالمی کرائم ٹریبیونل کے جج بھی رہ چکے ہیں۔
انہوں نے کولمبیا لاء اسکول سے گریجویٹ کیا، وہ پاکستان کے دوسرے جج ہیں جو اب چیف جسٹس آف گیمبیا کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *