پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

petrol

اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے تک اضافے کی سفارش کردی جس کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 88 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔  یکم اپریل سے پیٹرول 3.07 پیسے، ہائی اسپیڈل ڈیزل 1.52 پیسے، مٹی کا تیل 3.97 پیسے، ہائی آکٹین 4.65 پیسے اور لائٹ ڈیزل 4.88 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے تاہم قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم نوازشریف کریں گے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *